Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سنی اتحاد کونسل نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پبلک اکاوئنٹس کمیٹی نامزد کر دیا

چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے اسپیکر کو خط لکھ دیا
شائع 14 مئ 2024 05:49pm

سنی اتحاد کونسل نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پبلک اکاوئنٹس کمیٹی نامزد کر دیا گیا۔

چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے اسپیکر کو خط لکھ دیا۔

خط میں صاحبزادہ حامد رضا نے لکھا کہ بطور چیئرمین سنی اتحاد کونسل میں شیخ وقاص اکرم کو بطور چیئرمین پبلک اکاوئنٹس کمیٹی نامزد کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پہلے شیرافضل مروت کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لئے نامزد کیاتھا۔ تاہم ان کے نام پر پارٹی میں شدید اختلافات سامنے آئے تو ان کے بجائے بانی پی ٹی آئی نے سربراہ سنی اتحاد کونسل حامد رضا کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کیا تھا۔

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Sunni Ittehad Council