Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستانی خواتین کوہ پیما کے ٹو پر سبز ہلالی پرچم لہرانے کے لیے تیار

ٹلی کی چار خواتین کوہ پیما بھی اس اہم مہم میں اٹلی کی نمائندگی کریں گی
شائع 14 مئ 2024 05:12pm

2024 میں کے ٹو پ پر چڑھائی کو 70 ال مکمل ہونے پر پلاٹینم جوبلی منائی جائے گی ۔ اس موقعے پر پاکستانی خواتین کوہ پیما کے ٹو پر سبز ہلالی پرچم لہرانے کے لیے تیار ہیں۔

اطالوی الپائن کلب کے تعاون سے جولائی-اگست 2024 میں کے ٹو کو سر کرنے کے لیے پاکستان-اطالوی خواتین کی مہم کا اہتمام کیا گیا ہے۔

کے ٹو پر چڑھائی کے کئے پاکستان سے چار خواتین کوہ پیماؤں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ جنہوں نے حال ہی میں اٹلی میں ایلپس پر سخت تربیت حاصل کی ہے، وہ کوہ پیمائی کی اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لیے رٹو استور میں تربیتی سیشن کا حصہ لے رہی ہیں۔

اس کے علاوہ اٹلی کی چار خواتین کوہ پیما بھی اس اہم مہم میں اٹلی کی نمائندگی کریں گی۔۔ مسٹر اگوسٹینو ڈا پولینزامہم کے رہنما ہوں گے جبکہ محترمہ ثمینہ بیگ کوہ پیمائی کی رہنما ہوں گی۔ پاکستان کی دیگر خواتین کوہ پیماؤں میں ندیمہ، سمانہ اور آمنہ شگری شامل ہیں۔

پاکستان اور اٹلی کی خواتین کوہ پیماؤں کے لیے یہ ایک بہترین موقع ہو گا کہ وہ آپس میں تعاون کو مزید فروغ دیں جو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور عوام کے درمیان رابطوں کو بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہو گا۔ مزید برآں یہ کہ اٹلی اور پاکستان کے درمیان ایڈونچر اسپورٹس میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں بھی اہم ثابت ہوگا۔

اس مہم کا آغاز حال ہی میں اٹلی میں کیا گیا جس میں اٹلی کی وفاقی وزیر برائے سیاحت محترمہ ڈینیلا سانتانچے، اٹلی کے الپائن کلب کے صدر مسٹر انتونیو مونٹانی سمیت دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ ٹو کو پہلی دفعہ70 برس قبل سر کیا گیا تھا کے ٹو کو 1954 میں اطالوی کوہ پیماؤں نے مسٹر آرڈیٹو ڈیسیو کی قیادت میں پہلی دفعہ سر کیا تھا۔

2024 کے سر کرنے کی پلاٹینم جوبلی کے طور پر منایا جا رہا کیوں کہ اس کو سر کیے ہوئے اس سال مکمل ہو ر ہے ہیں۔ نے اطالوی الپائن کلب کے تعاون سے جولائی-اگست 2024 میں کے ٹو کو سر کرنے کے لیے پاکستان-اطالوی خواتین کی مہم کا اہتمام کیا ہے۔

k2

Naila Kiyani

Makalu