’نیا پروپیگنڈہ آنے والا ہے‘، ٹارگٹ کون ہوگا؟ فیصل واوڈا کے انکشافات
سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میڈیا میں ایک اور پروپیگنڈہ آنے والا ہے جس کی ٹائمنگ بہت اہم ہے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے ”ایکس“ پر جاری اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’مخصوص میڈیا گروپس میں پھر کوئی پروپیگنڈہ ہونے کو ہے، کردار بھی عالمی طاقتوں سے جڑے وہی لیکس والے کھلاڑی ہیں‘۔
سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے ٹاپ آفیشل کی طرف سے پیغام ملا پیچھے ہٹ جاؤ، جسٹس بابر ستار کا خط
فیصل واوڈا نے لکھا کہ ’اس پراپیگنڈہ کی ٹائمنگ چیک کریں، کیا آزاد کشمیر میں ہونے والی منصوبہ بندی اور اس کھیل کے کھلاڑی ایک ہی ہیں؟‘
انہوں نے انکشاف کیا کہ ’پروپیگنڈہ میں کئی اہم شخصیات کی پراپرٹیز سے متعلق گمراہ کن تفصیلات بتائی جائیں گی، ایک مخصوص طبقے کوکلین چٹ دینے کا فرمائشی پروگرام بھی بنایا گیا ہے۔‘
آزاد کشمیر میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ، سوگواروں نے خواجہ فاروق کو واپس جانے پر مجبور کردیا
فیصل واوڈا نے سوال اٹھایا کہ ’مہم کا ٹارگٹ ایس آئی ایف سی، دوست ممالک، پاکستانی میں آنے والی عالمی سرمایہ کاری ہے؟ سوال یہ بھی ہے کہ اس کا حتمی ہدف کون ہے؟ وقت آنے پرسب بتاؤں گا‘۔
Comments are closed on this story.