Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آزاد کشمیر میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ، سوگواروں نے خواجہ فاروق کو واپس جانے پر مجبور کردیا

آزاد کشمیر اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر کے گرد لوگ جمع ہوگئے اور اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا۔ ویڈیو وائرل
شائع 14 مئ 2024 03:06pm
—فوٹو: ایکس اکاؤنٹ
—فوٹو: ایکس اکاؤنٹ

آزاد کشمیر میں مبینہ طور پر رینجرز کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی نماز جنازہ سے قبل سوگواروں نے آزاد کشمیر اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد کو جنازہ گاہ سے جانے پر مجبور کردیا۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواجہ فاروق احمد کو گرد لوگ جمع ہیں جو ان کی موجودگی پر اپنی ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں۔

اس حوالے سے مقامی صحافی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مظفر آباد سے منتخب اپوزیشن لیڈر خواجہ احمد فاروق کو مقتولین کے سوگواروں کے جانب سے شدید غم و غصے کا سامنا ہے اور انہیں جنازہ گاہ سے واپس جانے پر مجبور کردیا گیا۔

azad kashmir

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Azad Kashmir Protest