Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی اسمبلی کی گیلری میں مہمانوں پر پابندی عائد

گزشتہ روز مہمانوں کی گیلریز سے نعرے بازی اور ہلڑ بازی کرنے پر پابندی عائد
شائع 14 مئ 2024 02:32pm

اسپیکر سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کی گیلری میں مہمانوں کی آمد پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے مہمانوں کی اسمبلی آمد پر پابندی عائد کر دی۔

گزشتہ روز مہمانوں کی گیلریز سے نعرے بازی اور ہلڑ بازی کرنے پر پابندی عائد کی گئی۔

آج کے اجلاس کے لیے کسی بھی وزیر یا رکن اسمبلی کے مہمانوں کے لیے پاسز جاری نہیں کیے گئے، قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران مہمانوں کی گیلریز خالی تھیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں تحشیہ آرڈیننس 2024 میں 120 روز کی توسیع بھی کردی گئی۔

اسلام آباد

National Assembly

ayaz sadiq

visitors ban