Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبرپختونخوا میں مالی بحران، محکمہ اعلیٰ تعلیم کا کوالٹی ایشورنس سیل 10 ماہ سے تنخواہ سے محروم

مالی مشکلات سے متعدد بار تحریری طور پر صوبائی حکومت کو آگاہ کیا ہے
شائع 14 مئ 2024 01:46pm

خیبرپختونخوا میں مالی بحران شدت اختیار کرگیا، محکمہ اعلی تعلیم کے کوالٹی ایشورنس سیل کو دس ماہ سے تنخواہیں اور دیگر فنڈز نہیں ملے۔

خیبرپختونخوا میں محکمہ اعلی تعلیم کا کوالٹی ایشورنس سیل بند ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا، صوبائی ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلامیے کے مطابق گزشتہ دس ماہ سے تنخواہیں ہیں نا ہی دفتر کے کرائے کے پیسے ہیں اور یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی کے لئے فنڈز ہیں۔

مالی مشکلات سے متعدد بار تحریری طور پر صوبائی حکومت کو آگاہ کیا ہے تاہم تاحال فنڈ ریلیز نہیں ہوا۔ محکمہ اعلی تعلیم کے کوالٹی ایشورنس سیل کے عملے نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ حل نا ہوا تو دفتر کو تالے لگا دینگے۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے معاملہ حل کرنے کی اپیل کردی۔