Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ رخ خان کی گوتم گمبھیر اور شریاس ایر کے ساتھ ڈریسنگ روم میں تصاویر وائرل

کے کے آر اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان میچ تیز بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا
شائع 14 مئ 2024 01:09pm
انڈین ایکسپریس
انڈین ایکسپریس

شاہ رخ خان نےاحمد آباد کے اسٹیڈیم کا دورہ کیا جب کے کے آر اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان میچ تیز بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔

پیر کوآئی پی ایل میچ کے دوران بارش نے کھیل کا مزہ خراب کردیا ہو، لیکن اس نے یقینی طور پر شاہ رخ خان کے حوصلے پست نہیں کیے۔

گجرات ٹائٹنز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے درمیان احمد آباد میں کھیلے جانے والے آئی پی ایل 2024 کے میچ کو بارش کی وجہ سے منسوخ کرنے کے باوجود سپر اسٹار اور کے کے آر کے شریک مالک شاہ رخ خان کی اپنی ٹیم سے محبت غیر متزلزل ہے۔

بالی ووڈ کنگ نے نریندر مودی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور اپنے کھلاڑیوں اورعملے میں گرمجوشی اور امید کا اظہار کیا۔

IPL

Shahrukh Khan

sports

lifestyle

BOLLYWOOD STAR