چنا ستو شربت کی آسان ریسیپی
یہ آپ کی پیاس بجھا کر توانائی بھی دے گا
جیسا کہ گرمیوں کا موسم اپنے عروج پر ہے ،تو آپ اپنی پیاس بجھانے کے لیے ٹھنڈے مشروبات کی تلاش میں رہتے ہیں۔
پریشان نہ ہوں،ہم یہاں آپ کے لیے چناستو شربت کی آسان ریسیپی لائے ہیں، جو آپ کی پیاس کو بجھا کے توانائی کو بھی تقویت دے گا۔
اجزائے ترکیب
- ستو،تین سے چار کھانے کے چمچ
- پیاز چوپ کی ہوئی،1/2 کھانے کا چمچ
- ہری مرچ، چوپ کی ہوئی
- ہرا دھنیا، ایک کھانے کا چمچ، اچھی طرح چوپ کیا ہوا
- پسی ہوئی کالی مرچ
- بھنا ہوا دھنیا پاوڈر
- نمک، حسب ذائقہ
- چاٹ مصالحہ، حسب ذائقہ
- کھیرا،1/2 کھانے کا چمچ ، اچھی طرح چوپ کیا ہوا
- لیمن جوس
- پانی، 200ملی لٹر
ترکیب
ایک گلاس میں ستو، لیمن جوس، پانی اور نمک ڈالیں۔
اچھی طرح مکس کریں کہ کوئی لمس نہ ہوں۔
اب ایک ایک کرکے مصالحے شامل کرتے جائیں۔
انہیں مکس کر لیں، جب تک کہ یہ اچھی طرح مکس نہ ہو جائے۔
نہایت آسان اور لذیذ، آپ کا مصالحہ چناستو شربت سرو کرنے کے لیے تیار ہے۔
دسترخوان
Women
lifestyle
receipe
مقبول ترین
Comments are closed on this story.