Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی ایم ایف مشن کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ پر اظہارِ تشویش، ریونیو شارٹ فال کیلیے پلان آج فراہم کیا جائیگا

ایف بی آر نے وزیراعظم آفس کودی گئی رپورٹ آئی ایم ایف مشن کوپیش کی، ذرائع
شائع 14 مئ 2024 11:43am

آئی ایم ایف مشن نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ میں خرابیوں پر تشویش کا اظہار کردیا جس کے بعد مشن نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ پر عملدرآمد رپورٹ طلب کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکس اسٹرکچر، ٹیکس ایڈمنسٹریشن پر ایف بی آر اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان مذاکرات ہوئے ہیں۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق وزیراعظم آفس کودی گئی رپورٹ آئی ایم ایف مشن کوپیش کی گئی، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا دائرہ 5 شعبوں میں مکمل عائد کرنے کی ڈیڈ لائن بھی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے آئندہ مالی سال ٹریک اینڈ ٹریس مکمل انسٹال کرنےکی تجویز دی ہے، ٹیکس نیٹ بڑھانے اورٹیکس چوری روکنے کیلئے اصلاحات کے عمل کوتیزکرنے پراتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن اورایف بی آرحکام کے درمیان مذاکرات مزید جاری ہیں، جبکہ ریونیو شارٹ فال پُرکرنے کیلئے آئی ایم ایف مشن کوآج پلان فراہم کیا جائے گا۔

IMF

IMF PAKISTAN

IMF Mission