Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہوگیا
شائع 14 مئ 2024 11:15am
فوٹو — راءترز/ فائل
فوٹو — راءترز/ فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے جبکہ 100 انڈیکس ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہوگیا۔

منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔

100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 74 ہزار 300 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 72 ہزار 658 پوائنٹس پر بند

گزشتہ روز بھی انڈیکس 74 ہزار کی سطح عبور کر گیا تھا تاہم کاروبار کے آخری سیشن میں انڈیکس میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

ڈالر کی قیمت میں اضافہ ، روپے کی قدر گرنے لگی

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہو گئی، انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 10 پیسے ہو گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 20 پیسے پر بند ہوا تھا۔

us dollar

stock market

pakistan stock exchange

dollar vs rupee

dollar rates

pakistan stocks

US Dollars

Pakistan Stock Exchange (PSX)

PAKISTAN STOCK MARKET