Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہیرا منڈی کی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ سے نفرت کرتی ہیں؟

اداکارہ کا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے
اپ ڈیٹ 14 مئ 2024 04:38pm
تصویر بذریعہ: انڈین میڈیا/ ویڈیو اسکرین شاٹ
تصویر بذریعہ: انڈین میڈیا/ ویڈیو اسکرین شاٹ

معروف اداکاراؤں سے متعلق دلچسپ اور حیرت انگیز معلومات تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں۔

حال ہی میں ہیرا منڈی کی اداکارہ کا تبصرہ وائرل ہے، جو کہ انہوں نے معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے بارے میں کیا ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں منیشا کوئرالہ کا کہنا تھا کہ یش چوپڑا کی فلم کو انکار کرنا بڑی غلطی تھی، کیونکہ ان دنوں میں اداکارہ مادھوری ڈکشٹ سے اَن سیکیور ہوتی تھی۔

انٹرویو کے دوران اداکارہ نے اپنے اس عمل کو احمقانہ قرار دے دیا ہے، اداکارہ کی جانب سے تبصرہ اس وقت کیا گیا جب بھارتی ٹی وی میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آپ نے متعدد فلمیں مسترد کیوں کیں؟

جس پر اداکارہ نے کھل کر کہا وہ میری ان سیکیورٹی، احمقانہ اور بچکانہ حرکت تھی۔ میرا سب سے بڑا خواب تھا کہ میں یش چوپڑا کی فلم میں کام کروں جب انہوں نے مجھے فلم دل تو پاگل ہے، کی آفر کی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ مجھے وہ فلم کر لینی چاہیے تھی، مادھوری جی بہت ہی خوبصورت اداکارہ ہیں اور مجھے ان سے انسپائر ہونا چاہیے تھا لیکن اس وقت عقل نہیں تھی۔

اداکارہ کا مادھوری ڈکشٹ سے جلن اور ان سیکیورٹی کی وجوہات سے متعلق تبصرے میں کہنا تھا کہ اس کی کئی وجوہات تھیں، وہ بہت خوبصورت اور باصلاحیت ہیں۔

واضح رہے اداکارہ حال ہی میں سنے لیلا بھنسالی کی فلم ’ہیرا منڈی‘ میں ملکہ جان کا کردار نبھاتی دکھائی دی ہیں، جو کہ مداحوں سمیت ناظرین کو خوب بھا گیا ہے۔

Madhuri Dixit

heeramandi

manisha koirala

insecurity