Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہم اسٹائل ایوارڈ ، حازم بھنگوار توجہ کا مرکز بن گئے

ایوارڈ شو میں حازم بھنگوار نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا
شائع 14 مئ 2024 01:04am

سارا ایوارڈ شو ایک طرف اور حازم بنگوار ایک طرف، سابق اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد اپنے منفرد اسٹائل کی وجہ سے ایوارڈ شو میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

نجی ٹی وی کے ایوارڈ شو میں جہاں پاکستانی اداکارائیں اپنے بولڈ لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ٹرول ہوئیں تو وہیں حازم بنگوار نے اپنے منفرد انداز میں انٹری دے کر تقریب سمیت سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کی۔

ایوارڈ شو میں حازم بھنگوار نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا، جبکہ اپنے لباس کے ساتھ حازم بھنگوار نے مصنوعی پر بھی لگائے ہوئے تھے، جسے دیکھ کر ایوارڈ شو میں شریک لوگ حیران ہوئے بنا نہ رہ سکے۔

حازم بھنگوار کے اس منفرد انداز کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جبکہ صارفین کی جانب سے مختلف قسم کے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Hazim Bhangwar