Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

یمنیٰ زیدی خطرناک حادثے کا شکار ہوکر زخمی ہوگئیں، ویڈیو وائرل

یمنیٰ کا پیر پھسلا اور وہ توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے سیڑھیوں سے گر پڑیں
شائع 13 مئ 2024 11:47pm

ڈرامہ ”تیرے بن“ سے مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے والی مشہور اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہو کر زخمی ہوگئیں۔

اداکارہ اپنے نئے پراجیکٹ ’جینٹل مین‘ کی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گر کر حادثے کا شکار ہوئیں۔

یمنیٰ زیدی کی جانب سے انسٹاگرام پر اسکرین کے پیچھے کے مناظر کی ایک مختصر ویڈیو جاری کی گئی جس میں پہلے اور بعد کے مناظر میں کچھ ناقابل فراموش لمحات موجود تھے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یمنیٰ زیدی ڈرامے کے سین کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں انہیں لمبی ہیلز پہن کر سیڑھیوں سے اترتے ہوئے دیکھا گیا۔

تاہم اسی دوران ان کا بایاں پیر پھسلا اور وہ توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے سیڑھیوں سے گر پڑیں۔

ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا پر ان کے مداح تشویش کا شکار ہوگئے اور اداکارہ سے ان کی خیر خیرت دریافت کرنے لگے۔

مداحوں کی جانب سے تشویش کرنے پر اداکارہ نے انسٹا اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے پرستاروں کو اپنی خیریت سے متعلق بتایا اور صدقہ ادا کرنے کی طاقت واضح کردی۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یمنیٰ زیدی نے ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ حالیہ ویڈیو، جو بہت خوفناک نظر آرہی ہے، شرمناک ضرور تھی لیکن تکلیف دہ نہیں تھی، میرے ناخن کے نزدیک معمولی چوٹ آئی ہے اس کے علاوہ سب ٹھیک ہے۔

اداکارہ نے صدقہ ادا کرنے کی بدولت اللہ کا شکر ادا کیا۔

Yumna zaidi

Tere Bin