Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

اعلیٰ تعلیم کیلئے آسٹریلیا جانے والوں کیلئے بُری خبر

طلب علموں کے لیے ویزا شرائط مزید سخت کردیں
اپ ڈیٹ 13 مئ 2024 11:40pm

آسٹریلیا میں تعلیم کے خواہشمند طلبا کے لیے بری خبر آگئی ہے۔ حصولِ تعلیم کے لیے آسٹریلیا جانے والے طالب علموں کے لیے شرائط مزید سخت کر دی گئی ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں 10 مئی کو لاگو کئے گئے نئے قواعد اور ضابطوں کے تحت طالب علموں کو ویزا کے حصول کے لیے کم از کم 29 ہزار 710 آسٹریلوی ڈالر (تقریباً 55 لاکھ پاکستانی روپے) درکار ہوں گے۔

جاپان میں مفت رہائش اور تعلیم حاصل کرنے کا سنہری موقع

یعنی آسٹریلیا جا کر تعلیم حاصل کرنے والے پاکستان طلبا کو اپنے بینک اکاؤنٹس میں 55 لاکھ روپے ظاہر کرنا ہوں گے۔

آسٹریلوی حکومت کی جانب سے طلبا کے لیے ویزوں کے اجرا پر بینک فنڈز کی کم سے کم حد میں گزشتہ 7 ماہ میں دوسری مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔

AUSTRALIA STUDENT VISA

Minimum Savings