Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا صرف سوچ کر ہی جسم کا وزن کم کیا جاسکتا ہے؟

صرف سوچ کر ہی ایک ماہ میں کتنا وزن کم کیا جاسکتا ہے؟
شائع 13 مئ 2024 09:43pm

انسانی جسم جب آرام کی حالت یا نیند میں ہوتا ہے تب بھی اسے عمل انہضام، سانس لینے اور جسمانی درجہ حرارت کو متوازن رکھنے جیسے بنیادی اور اہم افعال کو چلانے کے لیے توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔

اگرچہ دماغ جسمانی وزن کا صرف دو فیصد شمار کیا جاتا ہے، لیکن یہ انسانی جسم کی تمام توانائی کا 20 سے 25 فیصد گلوکوز کی شکل میں استعمال کرتا ہے۔

ایشین جرنل آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں شائع ایک تحقیق کے مطابق ایک اوسط مرد یا عورت کا دماغ روزانہ تقریباً 350 سے 450 کیلوریز استعمال کرتا ہے، وہ بھی اس صورت میں کہ وہ مرد یا خاتون کسی ذہنی مشقت والے کام میں مصروف نہ ہوں۔

جگر مضبوط، ہڈیاں توانا اور وزن بھی کم، عام سبزی کے خاص فوائد

یہی واحد وجہ ہے کہ 5 سے 6 سال کی عمر کے بچوں میں جسمانی نشوونما کے ساتھ ساتھ سیکھنے اور پیٹرن کی شناخت بھی تیز رفتاری سے ہوتی ہے، اور دماغ اس دوران جسم کی تمام توانائی کا 60 فیصد استعمال کرنے پر مجبور ہوتا ہے۔

اس چھوٹے سے عضو کی بہت زیادہ توانائی استعمال کرنے کی وجہ یہ ہے کہ نیورانز (عصبیات) کے درمیان رابطے کے لیے بہت زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ اعصابی خلیے بالکل آرام نہیں کرتے، نیند کے دوران بھی جسم کے افعال کو جاری رکھنے کے لیے اعصابی نظام کے ذریعے سگنل کی ترسیل کے لیے ایندھن کی شکل میں توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔

کھیرے کا استعمال کریں اور صرف 7 دن میں وزن گھٹائیں

توانائی کے اس خرچ میں اضافے کیلئے ایسے خلیے بھی موجود ہیں جو دماغ کی خدمت کرتے ہیں، ان خلیوں کو زندہ رہنے اور دماغ کو غذائیت فراہم کرنے کے لیے توانائی کی اپنی ضروریات (گلوکوز) ہوتی ہیں۔

تو یوں آپ کہہ سکتے ہیں کہ مشکل علمی یا سوچنے والے کاموں میں مشغول ہونا اور دماغ کو کام پر لگانا زیادہ توانائی کی ضرورت کا باعث بنے گا۔

لیکن ”مشکل“ کا مفہوم فرد کے لحاظ سے مختلف ہو سکتا ہے۔

آسان الفاظ میں، مشکل کا مطلب یہ ہے کہ دماغ پہلے سے سیکھے ہوئے کاموں کو استعمال کرتے ہوئے آسانی سے حل تلاش نہ کرسکے یا کام بدلتا رہے۔

لہٰذا نئی چیزیں سیکھنے کا مطلب ہے کہ دماغ کو زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن ایک بار کام سیکھنے کے بعد دماغ کو توانائی کی اس مقدار کی ضرورت نہیں رہتی۔

کیا پھلوں کا بادشاہ آم وزن بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے؟

شطرنج کے ایک نامور روسی کھلاڑی اناتولی کارپوف کا ایک دلچسپ واقعہ ہے، جس نے پانچ ماہ کے مقابلے کے دوران تقریباً 10 کلو گرام وزن کم کیا۔

ایک پیشہ ور شطرنج کا کھلاڑی کھیل کے دوران بہت زیادہ تناؤ، دل کی دھڑکن میں اضافے، پسینہ آنا، شدید سانس لینے اور بھاری علمی عمل کی وجہ سے ایک دن میں تقریباً 6000 کیلوریز استعمال کر سکتا ہے، حالانکہ وہ دن میں آٹھ گھنٹے تک بیٹھتے ہیں۔

جب کسی جسم کو طویل عرصے تک پمپ کیا جاتا ہے تو توانائی کی طلب کئی گنا بڑھ جاتی ہے، اور اگر خوراک طلب کو پورا کرنے کے لیے کافی کیلوریز فراہم کرنے سے قاصر رہتی ہے، تو یہ وزن میں کمی کا باعث بنتی ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ غذائیت ہمیشہ صحت مند طرز زندگی کا مرکز ہوتی ہے، خاص طور پر جب بات نئی چیزیں سیکھنے اور علمی کوششوں کی ہو۔

اس نقطہ نظر سے دیکھیں تو طلبا معلومات کے اس ٹکڑے سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ وہ نوجوان ہیں اور مسلسل سنجیدہ اور پیچیدہ سوچ و بچار میں مصروف ہیں۔

Brain Burn Calories by Thinking

Weight Loss Techniques

Weight Loss Exercises