Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی اداکارہ نے اپنا تولیدی بیضہ کیوں فریز کروایا؟

اداکارہ ہسپانوی بزنس مین کے ساتھ تعلقات میں ہیں
شائع 14 مئ 2024 08:00am

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ایشا گپتا نے حال ہی میں ایک اہم انکشاف کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ماں بننے کیلئے میں نے اپنا تولیدی بیضہ فریز کروایا تھا۔

فلم انڈسٹری میں ایسی کئی اداکارائیں موجود ہیں جنہوں نے اپنا تولیدی بیضہ فریز کروایا ہے۔

انہی میں ایشا گپتا بھی شامل ہیں جنہوں نے سال 2017 میں اپنا تولیدی بیضہ فریز کروایا۔

اب کئی سال بعد انہوں نے انٹرویو میں اس حوالے سے کھل کر بات کی۔

”بومبے ٹائمز“ اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ایشا گپتا نے انکشاف کیا کہ انہوں نے سال 2017 میں اپنا تولیدی بیضہ فریز کروایا۔

ایشا گپتا ہسپانوی کاروباری شخصیت مینوئل کیمپوس گالر کے ساتھ تعلقات میں ہیں اور بہت جلد دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

ایشا کا کہنا تھا کہ میں شادی کروں گی اور بچے بھی پیدا کروں گی۔ میں نے ہمیشہ بچوں کی خواہش کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں بچوں اور پالتو کتوں کی بہت اہمیت ہے جن کے بغیر میں زندگی گزارنے کا تصور بھی نہیں کرسکتی۔

اداکارہ نے بتایا کہ مینوئل سے ملنے سے قبل میں نے 2017 میں اپنا ایگ فریزنگ پراسس کروایا۔ میری اپنے خاوند سے سال 2019 میں ملاقات ہوئی اور تقریبا تین سال تک میں سنگل رہی ہوں۔

”رستم“ فلم کی اداکارہ ایشا گپتا کا کہنا تھا کہ ’اگر میں اداکارہ نہ ہوتی تو اب تک میرے تین بچے ہو چکے ہوتے‘۔

ایشا گپتا نے مزید کہا کہ تولیدی بیضہ منجمد کرنے کے عمل کے دوران ہارمونل تبدیلی کے باعث آپ کا وزن بڑھ سکتا ہے۔ اس دوران آپ کا جسم بدل رہا ہوتا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ مینوئل کو میرے بچے گود لینے یا سروگیسی (Surrogacy) کروانے پر ایسا کوئی مسئلہ نہیں جو دوسرے مردوں کا ہوتا ہے۔

Bollywood actress

Surrogacy

Esha Gupta

Egg Freezing Process