Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان چین کے ساتھ سکیورٹی اور ترقیاتی تعاون آگے بڑھانے کے لیے پرعزم

بیجنگ میں اسحاق ڈار کی ایس سی او سیکریٹری جنرل سے ملاقات
اپ ڈیٹ 13 مئ 2024 09:51pm

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل ژانگ منگ سے ملاقات ہوئی، اسحاق ڈار نے کہا پاکستان سیکیورٹی اور ترقیاتی تعاون کا ایجنڈا آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سکیورٹی اور ترقیاتی تعاون کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے تنظیم کے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اجتماعی ذمہ داری کے تحت آپس میں موثر تعاون کریں اور خطے کی پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنی اجتماعی صلاحیت کو بروئے کار لائیں۔

نگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سیکرٹری جنرل ژانگ منگ سے بیجنگ میں ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر اور تنظیم کے بنیادی اصولوں پر پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکیورٹی اور ترقیاتی تعاون کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے چیئرمین کے طور پر پاکستان کے اقدامات اور کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سفیر ژانگ نے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے پر حکومت پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ایس سی او سیکرٹریٹ کی جانب سے تنظیم کے سربراہان حکومت کی حیثیت سے پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔

china

Ishaq Dar