Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’شنچن لگ رہی ہے‘، عرفی جاوید نے ’ٹنڈ‘ کروالی؟

عرفی جاوید کچھ نیا کرنے کی کوشش میں ایک بار مزاق کا نشانہ بن گئیں
شائع 13 مئ 2024 08:20pm

اپنے عجیب و غریب ملبوسات سے مشہور، سوشل میڈیا وائرل سنسیشن عرفی جاوید نے اپنی نئی تصویر سے ہنگامہ مچا دیا ہے۔

عرفی جاوید نے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس میں ان کا سر مونڈا ہوا دکھائی دے رہا ہے، عرفی کا یہ نیا روپ دیکھ کر صارفین حیرت زدہ رہ گئے۔

عام طور پر عرفی جاوید مختلف اسٹائل کے لباس پہننے پر ناقدین کا نشانہ بنی رہتی ہیں، مگر اس بار انہوں نے کچھ انوکھا کرنے اور مزید وائرل ہونے کے چکر میں نئی حدود لانگ لیں۔

ایکتا کپور ایک بار پھر بنا کسی مرد کے ماں بننے کو تیار

نئی پوسٹ میں اداکارہ بظاہر گاڑی میں موجود نظر آرہی ہیں، مگر ان کی تصویر کو غور سے دیکھا جائے تو اس میں فلٹر کا استعمال نظر آرہا ہے اور سر پر ہلکے بال بھی نظر آرہے ہیں۔

ماں نہ بننے پر کیا مشکلات پیش آئیں؟ اداکارہ کا پہلی بار انکشاف

عرفی جاوید کی تصویر وائرل ہوتے ہی ناقدین کی جانب سے متضاد تبصروں کا سلسلہ ہوگیا۔

کسی نے ان کی نئی جھلک کی تعریف کی تو کوئی اسے محض فلٹر کا استعمال قرار دیتا ہوا پایا گیا۔

ایک صارف نے تو انہیں جاپانی کارٹون ”شنچن“ سے ہی ملا دیا۔

Urfi Javed

Uorfi Jave

Shinchan

Urfi Javed bald