Aaj News

جمعہ, اکتوبر 18, 2024  
14 Rabi Al-Akhar 1446  

لیبیا کشتی حادثہ کیس: مرکزی ملزم کو 60 سال قید اور 42 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

ایف آئی اے خصوصی عدالت کے جج نے امیگریشن آرڈیننس 1979 کے تحت ملزم محمد ممتاز کو سزا سنائی
شائع 13 مئ 2024 07:54pm
علامتی تصویر: اے ایف پی
علامتی تصویر: اے ایف پی

گوجرانوالہ میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی خصوصی عدالت نے لیبیا کشتی حادثہ کیس میں جرم ثابت ہونے پر مرکزی ملزم محمد ممتاز کو 3 مقدمات میں سزا سنا دی۔

ایف آئی اے کی خصوصی عدالت کے جج محمد نعیم شیخ نے لیبیا کشتی حادثے کے 3 مقدمات میں مرکزی ملزم کو مجموعی طور پر 60 سال قید اور 42 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا۔

لیبیا کے قریب ایک اور کشتی حادثہ، 61 افراد ڈوب گئے

لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار

عدالت کی جانب سے امیگریشن آرڈیننس 1979 کے تحت نامزد مرکزی ملزم محمد ممتاز کو سزا سنائی گئی۔

مرکزی ملزم ممتاز کے خلاف تھانہ ایف آئی اے گوجرانوالہ میں انسانی اسمگلنگ کے 3 مختلف مقدمات درج تھے، ملزم پر الزام تھا کہ اس نے 2 سگے بھائیوں سمیت 4 نوجوانوں سے ایک کروڑ 10 لاکھ روپے لیے تھے، ملزم نے چاروں نوجوانوں کو غیر قانونی طریقے سے اٹلی بجھوانا تھا۔

چاروں نوجوان محمد منیب، اللہ دتہ، فرہاد علی اور محمد توحید کشتی حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے، لیبیا کشتی حادثہ 14 جون 2023 کو پیش آیا تھا، حادثے میں مجموعی طو پر 281 پاکستانی سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے تھے جبکہ کشتی حادثے میں ڈوبنے والے افراد میں 50 سے زائد نوجوانوں کا تعلق گوجرانوالہ ڈویژن سے تھا۔

FIA

Gujranwala

Boat accident

Boat Sink

Libyan Coast

fia court