Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سگریٹ چھوڑنے والے موٹے کیوں ہو جاتے ہیں؟

سگریٹ چھوٹنے کے بعد بھی آپ کی جان نہیں چھوڑتی
شائع 14 مئ 2024 07:00am

سگریٹ نوشی ایک بری عادت ہے جس کو اگر وقت پر ترک نہ کیا جائے تو یہ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہے۔

مگر کیا سگریٹ نوشی چھوڑنے کے بعد بھی انسان کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟ جی ہاں! ایک طبی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سگریٹ چھوٹنے کے بعد بھی آپ کی جان نہیں چھوڑتی۔

حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سگریٹ نوشی چھوڑنے پر وزن بڑھ جاتا ہے جو کہ ایک پریشان کن بات ہے۔

تحقیق کے مطابق تمباکو نوشی کرنے والوں کی خوراک کم ہوتی ہے اور وہ کم صحت بخش غذا کا استعمال کرتے ہیں، لیکن جب وہ سگریٹ نوشی چھوڑتے ہیں تو اس کے باعث ان کا وزن بڑھنے لگ جاتا ہے، کیونکہ ان کی خوراک کھل جاتی ہے اور وہ اپنی بھوک کے مطابق کھانا شروع کردیتے ہیں۔

لافبرو یونیورسٹی اور لیسٹر یونیورسٹی کی تحقیق میں محققین کی جانب سے برطانیہ میں 80,000 نوجوانوں کا سروے کیا گیا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ تمباکو نوشی کرنے والوں کا عام طور پر جسمانی وزن اور (باڈی ماس انڈیکس) سگریٹ نہ پینے والوں کے مقابلے میں کم ہوتا ہے، لیکن تمباکو نوشی ترک کرنے سے اکثر وزن بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے والے افراد بھوک اور وزن کو کنٹرول کرنے کے لیے سگریٹ کا استعمال کرتے ہیں۔

تمباکو میں موجود نکوٹین بھوک کو دبا سکتی ہے اور ساتھ ہی کھانے کے نظام کو متاثر کرسکتی ہے، لیکن ابھی تک انسانوں پر اس کا اثر واضح نہیں ہوسکا۔

محققین نے 2004 اور 2022 کے درمیان جمع کیے گئے 18 سال یا اس سے زائد عمر کے 83,000 بالغوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔

نتائج سے پتا چلا کہ تمباکو نوشی ترک کرنے والوں کا کھانا چھوڑنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے اور سگریٹ نہ پینے والوں کے مقابلے میں طویل عرصے تک کچھ کھائے بغیر رہنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

لوفبرو یونیورسٹی برطانیہ کے محققر ڈاکٹر سکاٹ ولس نے کہا کہ ہمارے نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ تمباکو نوشی کھانے کے نظام کے پیٹرن سے منسلک ہے جو غذا کی کم مقدار اور ناقص خوراک کے معیار کے مطابق ہے، جس کی خصوصیت تلی ہوئی خوراک کا بار بار استعمال اور کھانے میں نمک اور چینی شامل کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب لوگوں نے سگریٹ نوشی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تواس سے وزن میں اضافے کی وضاحت کرنے میں مدد ملی۔

Smoking

cigarettes

Cigarette quitting cause Obesity