Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماں کو مندر لے جانے والے بھارتی اداکار کو ہجوم نے مار مار کر خون میں لت پت کردیا

اداکار کی ناک بھی توڑ دی گئی
شائع 13 مئ 2024 07:20pm

ماؤں کے عالمی دن پر اپنی والدہ کو مندر لے جانے والے بھارتی اداکار کو 20 افراد پر مشتمل ہجوم نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ان کے کپڑے پھاڑ دیے اور ناک بھی توڑ دی۔

بھارت کی کنڑ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار چیتن چندرا کو اتوار کی شام بنگلورو کے قریب واقع کاگلی پورہ میں ایک دردناک تجربے کا سامنا کرنا پڑا۔

چیتن نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو کے ذریعے اس واقعے کا انکشاف کیا۔

مدرز ڈے کے موقع پر چیتن نے اپنی والدہ کو مندر لے جانے کا فیصلہ کیا۔ وہ اپنی والدہ کے ساتھ گھر جا رہے تھے کہ ان پر تقریباً 20 لوگوں کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر حملہ کیا۔

انسٹاگرام پر جاری اس ویڈیو میں چیتن کو زخمی حالت میں خون میں لت پت دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا سے متعلق انکشاف، شادی خطرے میں پڑنے کا خدشہ

انہوں نے بتایا کہ حملہ اس وقت ہوا جب ایک نشے میں دھت شخص نے ان کی کار کا پیچھا کیا اور اسے نقصان پہنچایا۔ اس کے بعد، ایک بڑا گروپ اکٹھا ہوا اور کگلی پورہ کے قریب ان پر حملہ کیا۔

چیتن چندر نے انکشاف کیا کہ تصادم کے دوران انہیں چوٹیں آئیں اور ان کی ناک بھی ٹوٹ گئی۔

انہوں نے قریبی اسپتال میں طبی امداد حاصل کی اور اس دوران انسٹاگرام لائیو پر اپنے زخموں کی نمائش کی۔

عمران خان کی والدہ کیسی خاتون تھیں؟ سینئیر صحافی اور چچا زاد بھائی کے اہم انکشافات

اداکار نے اپنے سامعین کو حملے کے بارے میں آگاہ کیا اور انصاف کے لیے اپنی درخواست پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے واقعے کے حوالے سے پولیس رپورٹ درج کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ابھی تک اس بلا اشتعال حملے کی وجہ اور مقصد نہیں جانتے۔

Indian Actor

Mob Lynching

Chetan Chandra