Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیرون ملک سے ڈاکٹرز کی ڈگریاں لینے والوں کی تصدیق کا معاملہ قومی اسمبلی پہنچ گیا

توجہ دلاونوٹس سنی اتحاد کونسل کی رکن زرتاج گل نے پیش کیا
شائع 13 مئ 2024 07:17pm

بیرون ملک سے ڈگریاں لینے والے ڈاکٹرزکے حوالے سے توجہ دلاؤنوٹس قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا، توجہ دلاونوٹس سنی اتحاد کونسل کی رکن زرتاج گل نے پیش کیا۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کی طرف سے ڈگریوں کی تصدیق کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت رہا ہے،،نگران حکومت میں بیرون ملک سے ڈاکٹروں کی ڈگریوں کا معاملہ کچھ الجھ گیا اورپی ایم ڈی سی کی کونسل غیر فعال ہوگئی تھی

اعظم تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پی ایم ڈی سی نے امتحان لیا ستر فیصد مارکس کوئی بھی ڈاکٹر ڈگری والا نہ لے سکا،ڈاکٹروں کی ڈگریوں کے لئے میرٹ ساٹھ فیصد کردیا گیا،اب اگلے امتحان کی تاریخ دے دی گئی ہے،کل پی ایم ڈی سی ریکارڈ کے مطابق سیٹیں بیس ہزار ہیں،دس ہزار سیٹیں پنجاب کے لئے ہیں،نئے میڈیکل کالجز بنائے جارہے ہیں، پچھلے سال امتحان نہ مناسب نہیں تھا،پی ایم ڈی سی ہی نہیں لا کے لئے الگ الگ میرٹ کے پیمانے رکھے ہوئے ہیں، ڈاکٹرزکے معیار کو جانچنا پاکستان کے لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ کرنا ہے۔

زرتاج گل نے کہا ایک ملک میں دو قانون کیوں ؟ملک کے اندر کے ڈاکٹرز کے لئے پچاس فیصد جبکہ باہر سے پڑھ کر آنے والوں کے لئے ستر فیصد میرٹ کیوں ؟دوسال میں ایک دفعہ امتحان لیا جانا کیوں ؟پاسنگ مارکس ایک جیسے ہونے چاہیئں۔

وزیر قانون کے اظہار خیال پر شاہد احمد نے سوال کاکیا کہ بولے ففٹی پرسنٹ میرٹ کرنے میں ہرج کیا ہے، جس پر وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے جواب دیتے ہوئے کہا اب ساٹھ فیصد پاسنگ مارکس رکھے گئے ہیں، جو میرٹ بنایا گیا ہے لوگوں کی زندگیوں کے لئے اس پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔

سنی اتحاد کونسل شبیر علی قریشی نے کہا صحت کے شعبے کی باتیں کی جارہی ہیں، مظفر گڑھ میں ایک خاتون کو داخلہ نہ دیا گیا جس نے رکشے میں بچے کو جنم دیا ،مظفر گڑھ کے مدراینڈ چائلڈ ہسپتال کے فنڈز جاری کئے جائیں۔

رکن سنی اتحاد کونسل امجد علی خان بولے پاکستان آج بھی پولیو فری ملک نہیں بن سکا، بتایا جائے باہر سے پڑھ کر آنے والوں کی راہ میں رکاوٹ کیوں ڈالی جارہی ہے۔

وزیر قانون نے کہا پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت میں بیرون ملک سے پڑھ کر آنے والے جتنے ڈاکٹرز آئے ان سے ستر فیصد پر امتحان لئے گئے،اگر کسی کی جان چلی گئی تو کون ذمہ دار ہوگا۔

سابق وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا پی ایم ڈی سی کے معاملات بہت عجیب رہے ہیں، ایک کروڑ ڈالر پاکستان کا باہر ڈاکٹرز کی تعلیم کے جاتا ہے،این ایل ای امتحان ہونا چاہئے، نگران حکومت نے نجی میڈیکل اداروں پر پابندی لگادی دی جس سے لوگ باہر پڑھنے جانے لگے۔

National Assembly