Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کا سانحہ 9 مئی کی ائکوائری اور اے پی ایس حملے کی رپورٹ سامنے لانے کا مطالبہ

صدر کی موجودہ اور پچھلے ادوار کی تقریر ایک جیسی ہیں، ان کی تقریر میں زیادہ تر کٹ اینڈ پیسٹ تھا، عمر ایوب
شائع 13 مئ 2024 06:47pm

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمرایوب نے سانحہ 9 مئی کی غیرجانبدارانہ ائکوائری کرانے اور آرمی پبلک اسکول حملے کی رپورٹ سامنے لانے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، ان کی کی پریس کانفرنس سیاسی تھی، تمام ادارے اپنے آئینی دائرے میں رہتے ہوئے کام کریں، 9 مئی 2023 بہانہ تھا، وزیراعظم عمران خان نشانہ تھا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو عمران خان کا بیانیہ ملا، بانی پی ٹی آئی کا بیانیہ آج بچوں کی دل کی آواز ہے، مجھے عمران خان نے اپوزیشن لیڈر نامزد کیا، پی ٹی آئی کے بیانیے کو عام انتخابات میں ووٹ ملے۔

عمر ایوب نے کہا کہ صدر مملکت آصف زرداری کی سابقہ تقاریر کا بھی مطالعہ کیا، آصف زرداری کی موجودہ اور پچھلے ادوار کی تقریر ایک جیسی ہیں، صدر آصف زرداری کی تقریر میں زیادہ تر کٹ اینڈ پیسٹ تھا۔

اپویشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ حکومت میں ہے بھی اور نہیں بھی ہے، پاکستان میں اس وقت صحیح جمہوریت کا فقدان ہے، تمام ادارے اپنے آئینی دائرے میں رہتے ہوئے کام کریں، اس وقت بھی میری تقریر میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے۔

9 مئی کرنے اور کرانے والوں کو سزا دینا ہوگی،جوڈیشل کمیشن کے تحت تحقیقات کیلئےتیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

انہوں نے کہا کہ صدر حکومت کے سامنے کوئی نہ کوئی پروگرام رکھتے ہیں، میڈیا کے ہزاروں لوگ ایوان میں موجود ہیں لیکن بات نہیں کر سکتے، آئین میں ریاست کی تعریف قومی اسمبلی،صوبائی اسمبلی اور ٹاؤن کمیٹی ہے۔

اپنے خطاب میں 9 مئی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ہمارے نوجوانوں کو شہید کیا گیا، جس پر تشدد ہوا اسی کو قصوروار ٹھہرایا جارہا ہے، 9 مئی کے حوالے سے غیرجانبدارانہ ائکوائری کمیشن بنایا جائے، کور کمانڈر ہاؤس اور دیگر انسٹالیشن کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنی چاہیئے، 18 مارچ 2023 کی فوٹیج بھی غائب ہے، کمیشن کو تمام سی سی ٹی وی فوٹیجز تک رسائی بھی ملنی چاہیئے، ایبٹ آباد کمیشن اور آرمی پبلک سکول کے واقعے کی رپورٹ بھی سامنے آنی چاہیئے۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس کے سی سی ٹی وی کیمرے غائب ہوگئے، یہ سارے ثبوت کون اٹھاکرلے جارہا ہے،یہ توجرم ہے، 9 مئی بہانہ تھا، وزیراعظم عمران خان نشانہ تھا۔

عمر ایوب نے کہا کہ یہ ایک پری پلان آپریشن تھا، جس کے خلاف یہ سارا آپریشن کیا گیا، نشانہ ہم سب تھے، یہاں شکار کو بننے والے ہی کو مورد الزام ٹہرانے کی بات آجاتی ہے، سیکریٹری داخلہ کو بلایا گیا، اس سے جوڈیشل کمپلیکس کے سی سی ٹی وی کیمرے غائب ہوگئے، مختف ملامات کے ثبوت غائب ہوگئے، اس کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے کہا کہ مجھے تو پتا ہی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس میں ملک میں قانون کی بالادستی نہیں ہوتی، باہر سے سرمایہ کاری نہیں آتی، ہماری عدالیہ میں کھلم کھلا مداخلت ہورہی ہے، ایک نوٹیفیکشن جاری ہوا، خواتین کی مخصوص نشستیں ڈی نوٹیفائی کردی گئیں۔

عمرایوب نے کہا کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے حنیف عباسی کو کہا کہ مجبور نہ کریں ورنہ فارم47 کا کچا چٹھا کھول دوں گا، جب بنظیر بھٹو کو شہید گیا، اس کے بعد ہونے والے پرتشدد واقعات میں 2 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا، کراچی میں تقصان کا تخمیہ 80 سے 90 ارب لگایا گیا اور الزام آج ہم پر لگتا ہے، فرانس میں احتجاج کے دوران 1.1ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

پورے پاکستان میں ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے گئے، عمر ایوب

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ڈی جی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سیاسی تھی، یہ پریس کانفرنس ہونی ہی نہیں چاہیئے تھی، جو لائن کراس کرے اس پہ آرٹیکل 6 لگتا ہے، تمام اداروں کے حدود آئین میں واضح ہیں، حمود الرحمن کمیشن اور اوجھڑی کیمپ کی رپورٹ سامنے آنی چاہیئے۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکیشن کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب غیر آئینی ہے، انتخابات سے متعلق آزاد کمیشن بنانا چاہیئے، کمشنر راولپنڈی نے سنسنی خیز انکشافات کیے وہ کہاں غائب ہوگئے، لیاقت علی چھٹہ کو آزاد کمیشن کے سامنے پیش کیا جائے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے اپنے خط میں نام لے کر کہا کہ انٹیلیجنس ایجنسی مداخلت کررہی ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے معافی کا مطالبہ مسترد کرتے ہیں، پی ٹی آئی کور کمیٹی

تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ نیوی ایئر فورس اور فوج کے افسران حلف لیتے ہیں، وہ حلف آپ کو سنانا چاہتا ہوں، پاکستان میں آج اظہار رائے کی آزادی بہت کم ہے، سوشل میڈیاایپ ایکس کوبند کیا گیا، میڈیا پر دباؤ ہے، اب بھی میری تقریر کٹ کٹ کر نشر ہورہی ہوگی۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز نے عمر ایوب کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی تقریب براہراست نشر ہورہی ہے۔

Omar ayub

DG ISPR

اسلام آباد

imran khan

Omar Ayub Khan

National Assembly

umar ayub

Press Conference DGISPR

ISPR Press Conference May 7