Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قائداعظم بھارتی ٹی وی سیریز میں جلوہ گر ہونے کو تیار، فاطمہ جناح کون ہوں گی؟

سیریز کہاں نشر کی جائے گی؟
شائع 13 مئ 2024 05:59pm

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح جلد ہی بھارتی سیریز میں جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔

بھارت میں ایک ٹی وی سیریز ”فریڈم ایٹ مڈ نائٹ“ کے نام سے جلد نشر ہونے والی ہے، اور لوگوں کو اس سیریز کا بے صبری سے انتظار ہے، جو ”سونی لیو“ پر نشر کی جائے گی۔

یہ تو ظاہر سی بات ہے قائداعظم بذات خود اس سیریز میں نہیں آئیں گے، لیکن مشہور بھارتی اداکار عارف زکریا محمد علی جناح کا کردار نبھاتے دکھائی دیں گے۔

جہیز میں 500 گائیں اور مہنگی گاڑی دیں، خاتون کے لیے 2 دلہے آ گئے

مذکورہ سیریز میں برصغیر پاک و ہند کی جدوجہد اور آزادی کے پس منظر میں ترتیب دیا جائے گا۔

سیریز میں سن 1947 میں آزاد ہونے والے ممالک ہندوستان اور پاکستان کے اہم لمحات دکھائے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی اداکار عارف زکریا نے قائد اعظم کا کردار نبھانے کے حوالے سے بتایا کہ محمد علی جناح کا کردار ادا کرتے وقت میں نے محسوس کیا کہ انہیں ایک ہیرو کے بجائے ایک ناقص اور پیچیدہ انسان کے طور پر پیش کرنا کتنا ضروری ہے۔

ایکتا کپور ایک بار پھر بنا کسی مرد کے ماں بننے کو تیار

ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے میں نے قائد اعظم کا جو کردار نبھایا ہے وہ ان کی جامع تصویر پیش کرے گا۔

 عارف زکریا قائداعظم محمد علی جناح کے روپ میں
عارف زکریا قائداعظم محمد علی جناح کے روپ میں

سیریز میں معروف بھارتی اداکارہ ایرا دوبے محمد علی جناح کی چھوٹی بہن فاطمہ جناح کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

اداکارہ نے اپنے بھائی (قائداعظم) کی زندگی میں فاطمہ جناح کے کردار کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے تعلقات کے بارے میں بتایا۔

عیسائیوں کے جذبات مجروح کرنے پر کرینہ کپور مشکل میں پھنس گئیں

فریڈم ایٹ مڈ نائٹ سیریز 1975 میں لیری کولنز اور ڈومینیک لیپیئر کی جانب سے تحریر کی گئی معروف غیر افسانوی کتاب ”دی سیم نیم“ سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔

اس سیریز کا مقصد تحریک آزادی کے وقت پیش آنے والی مشکلات کا جائزہ لینا ہے۔

Quaid e Azam

Muhammad Ali Jinnah

Fatima Jinnah

Arif Zakaria

Indian TV series

Ira Dubey

Freedom at Midnight