Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

’اتنا نمک حرام نہیں ہونا چاہئیے‘، شاندانہ کے شیر افضل کے حوالے سے حیران کن انکشافات

شیر افضل مروت کے ساتھ میرا ایک ذاتی فیملی کا رشتہ ہے اور دوسرا پارٹی کا رشتہ ہے، شاندانہ گلزار
شائع 13 مئ 2024 05:21pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون رہنما شاندانہ گلزار کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کی عزت اللہ کو پتا ہے۔

شاندانہ گلزار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت کے ساتھ میرا ایک ذاتی فیملی کا رشتہ ہے اور دوسرا پارٹی کا رشتہ ہے، وہ میرے بھائیوں کی طرح ہیں، انہوں نے میری والدہ اور شہریار آفریدی کی بیوی اور بچوں کو تب پناہ دی جب پورے پاکستان میں کوئی پناہ نہیں دے رہا تھا۔

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر 3 دن کے لئے پابندی

شاندانہ گلزار نے کہا کہ اس آدمی نے میری ماں سے مجھ سے ایک روپیہ نہیں لیا اور اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر ہمیں بچایا تو کیسے میں اس کی برائی کرسکتی ہوں، میں سوچ بھی نہیں سکتی، ’اتنی نمک حرام اور احسان فراموش تو نہیں ہونا چاہئیے‘۔

انہوں نے کہا کہ وہ اللہ کا بندہ ہے، میرا قرض دار تو نہیں تھا، میں بس ان کو جانتی تھی، ایک کلائنٹ تھی ان کی اور انہوں نے اس طرح ہماری حفاظت کی، اس کا کریڈٹ اور اس کی عزت اللہ کو پتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر خان صاحب نے یہ حکم دیا ہے کہ مروت صاحب کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی سے ہٹا دیں کیونکہ خان ناراض ہے تو ہم خان صاحب کے ساتھ کھڑے ہیں، خان صاحب کا ہر فیصلہ چاہے وہ غلط ہو یا صحیح سر آنکھوں پر، وہ لیڈر ہیں۔

عمران خان نے ملکی حالات پر آرمی چیف کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا

شاندانہ گلزار نے بتایا کہ مجھے ڈرانے کی کوشش کی گئی، دو قبروں کی تصویریں موصول ہوئیں اور کہا گیا کہ یہ تمہارا مستقبل ہے، میں ے واپس وہ تصویویں بھیج کا کہا کہ تمہارا بھی یہی فیوچر ہے۔ مجھے نہیں معلوم وہ کون تھا، ہوسکتا ہے کوئی غدار ہو۔

Shandana Gulzar

Sher Afzal Marwat

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)