Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مادر وطن کیلئے جان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی شے عظیم نہیں، آرمی چیف

جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب میں جنرل عاصم منیر نے جوانوں اور افسران کو فوجی اعزازات سے نوازا
اپ ڈیٹ 13 مئ 2024 10:15pm

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہداء اور غازیوں کو قومی ہیرو قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قوم کی آزادی اور سلامتی اپنے بہادر جنگجوؤں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، مادر وطن کے لیے جان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی شے عظیم نہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے جوانوں اور افسروں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں فوجی اعزازات سے نوازنے کے لیے تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے آپریشنز کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے اور قوم کے لیے شاندار خدمات انجام دینے والے فوجی جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا۔

تقریب میں پاک فوج کے اعلیٰ افسران اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

افسران اور جوانوں کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت سمیت دیگر اعزازات سے نوازا گیا جبکہ شہداء کے اعزازات ان کے اہل خانہ نے وصول کیے۔

اس موقع پر تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے شہداء اور غازیوں کی خدمات کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

منفی پروپیگنڈا ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ مادر وطن کے دفاع کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں، ہمارے شہداء کی قربانیاں اور قربانی کے جذبے کے ساتھ لڑنے کا عزم ہمارے ارادوں کو مزید مضبوط کرتا ہے۔

پاک فوج کے سربراہ نے شہداء کے خاندانوں کے بلند حوصلوں اور ان کی دی گئی قربانیوں کی بھی سلام پیش کیا۔

کراچی کور کی اعزازات تفویض کرنے کی تقریب، افسران اور جوانوں کیلئے اعزازات

جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ شہداء اور غازی ہمارے قومی ہیروز ہیں، قوم کی آزادی اور سلامتی ان بہادر جنگجوؤں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، ہمارے شہداء درحقیقت قوم کے لیے امید اور استقامت کی کرن ہیں۔

rawalpindi

ISPR

COAS

GHQ

General Asim Munir

Army Chief General Asim Munir

syed asim munir

Military honors

General Syed Asim Munir

army cheif