Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق وزیراعلیٰ پنجاب منظور وٹو خاندان سمیت پی پی پی کا حصہ بن گئے

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وٹو فیملی کو پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت پرخوش آمدید کہا
شائع 13 مئ 2024 04:36pm

سابق وزیراعلیٰ پنجاب منظور وٹو خاندان سمیت پی پی پی میں شامل ہو گئے ۔

منظور وٹو نے شمولیت کا اعلان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد کیا۔

منظور وٹو کے ساتھ سابق اراکین قومی اسمبلی خرم وٹو اور روبینہ شاہین وٹو بھی پی پی پی میں شامل ہو گئے

سابق رکن پنجاب اسمبلی معظم وٹو، جہاں آراء وٹو اور آمنہ قصوری بھی پی پی پی کا کا حصہ بن گئے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وٹو فیملی کو پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت پرخوش آمدید کہا۔ واضح رہے کہ منظور وٹو نے یک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پی پی میں شمولیت کا عندیہ دیا تھا۔

PPP

Pakistan People's Party (PPP)