Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نادیہ خان نے اپنی غلطی کا احساس ہونے کے باوجود طلاق کیوں نہیں لی

وہ دس سال اس رشتے کو نبھانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرتی رہیں
شائع 13 مئ 2024 04:11pm

نادیہ خان ایک بہت کامیاب میزبان اور اداکارہ ہیں۔ انہوں نے کبھی پاکستانی مارننگ شو کی جگہ پر راج کیا تھا ہ نادیہ خان ہی ہیں، جنہوں نے پاکستان میں مارننگ شوز میں نئے رجحانات لانے میں اہم کرداد ادا کیا۔

نادیہ خان نے آج کل اداکاری کی طرف رخ کر لیا ہے اور وہ گزشتہ چند سالوں سے مزید ڈراموں میں کام کر رہی ہیں۔ لیکن وہ اب بھی سوچ سمجھ کر انتخاب کرتی ہیں اور میزبانی کو ترجیح دیتی ہیں۔ ان کا ایک یوٹیوب چینل بھی ہے اور وہ اپنی ذاتی زندگی دنیا کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔

نادیہ کی دو شادیاں ہو چکی ہیں اور ان کے پہلے رشتے سے ان کے دو بچے ہیں۔

انہوں نے ایک شو میں بتایا کہ یہ ایک محبت کی شادی تھی۔ جس طرح لڑکے نے انہیں دوسری ملاقات میں پروپوز کیا تھا اور بعد میں انہوں نے شادی کرلی۔

یہ ان کے لئے ایک خوشگوار تجربہ نہیں تھا اور وہ اس وقت کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرتی ہیں۔

بعد ازاں انہوں نے بتایا کہ وہ جانتی تھیں کہ شادی پہلے 10 منٹ میں ایک غلط فیصلہ ہے۔ لیکن وہ ایک انتہائی قدامت پسند اور سخت گیر خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کے ذہن میں یہ بات تھی کہ انہیں کسی نہ کسی طرح یہ فیصلہ کرنا ہے۔

وہ دس سال تک اس رشتے میں رہی اور کسی بھی طرح اس رشتے کو نبھانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرتی رہی۔

نادیہ خان نے اپنے والدین کو یہ بھی نہیں بتایا کہ وہ کن حالات سے گزر رہی ہے، کیونکہ وہ اس رشتے کو چھوڑ نہیں سکتی تھی۔ جب اس نے دس سال بعد اپنے والد کو بتایا تو انہوں نے اس کی مدد کی اور اسے اگلی ہی پرواز سے واپس لے آئے۔

نادیہ خان اب ایک کامیاب اور خوش وخرم زندگی گذار رہی ہیں۔

entertainment

lifestyle

host

Pakistani celebrity

show bizz