Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وکلا اور لاہورہائیکورٹ انتظامیہ میں ڈیڈ لاک برقرار: ہر بدھ کو ہڑتال کا اعلان

لاہور ہائیکورٹ بار نے عدالتوں کی تقسیم کے نوٹیفیکیشن کے خلاف ہر بدھ کو ہڑتال، ہر جمعرات کو جنرل ہاؤس اجلاس منعقد...
شائع 13 مئ 2024 03:29pm

لاہور ہائیکورٹ بار نے عدالتوں کی تقسیم کے نوٹیفیکیشن کے خلاف ہر بدھ کو ہڑتال، ہر جمعرات کو جنرل ہاؤس اجلاس منعقد کروانے کا اعلان کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر اسد منظور بٹ اور دیگر قیادت کے زیر نگرانی جنرل ہاؤس اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور بار کے صدر سمیت دیگر قیادت اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

وکلا نے عدالتوں کی تقسیم کی بھرپور مذمت کی۔ لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر نے اسد منظور بٹ نے اجلاس میں اہم فیصلے کردیے۔

اعلان کیا گیا کہ وکلاء ہر جمعرات کو جنرل ہاؤس کا اجلاس منعقد کریں گے، وکلاء ہر بدھ کو ہڑتال کریں گے، اتنا ہی نہیں انہوں نے اعلان کیا کہ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال اور احتجاج جاری رہے گا۔

حالات کو قابو رکھنے کے لاہور ہائیکورٹ کے اندر اور باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ ہر عدالت کے باہر ایس ایچ اوز تعینات کیے گئے ہیں۔ وکلا نے سرخ پٹی بازو پر پہنے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔