Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

غزہ اور رفح میں اسرائیلی دہشت گردی نہ تھم سکی، شمالی غزہ میں چار بڑے فضائی حملے

جبالیہ، زیتون اور صابرہ میں زمینی کارروائی کے لیے اسرائیلی ٹینکوں کی بڑی تعداد موجود ہے
شائع 13 مئ 2024 02:41pm

غزہ اور رفح میں اسرائیلی دہشت گردی نہ تھم سکی، اسرائیل نے شمالی غزہ میں 4 بڑے فضائی حملے کردیے۔

عالمی میڈیا کے مطابق جبالیہ، زیتون اور صابرہ میں زمینی کارروائی کے لیے اسرائیلی ٹینکوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ اسرائیل کی بمباری سے الزویدہ میں 4 بچوں سمیت 28 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی حملوں میں 79 زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب حماس نے ڈرون سےاسرائیلی ٹینک پر بم گرادیا اور متعدد اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

GAZA SITUATION

Israel Gaza War

Israeli Operation in Rafah