مصالحہ جات میں زہریلے کیمیکل کا استعمال، بھارت پکڑا گیا
دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویٰ کرنے والا بھارت کسی نا کسی وجہ سے سوشل میڈیا پر صارفین کی تنقید کی زد میں رہتا ہی ہے تاہم اب ایک ایسی ہی خبر کے باعث حیرانی کا باعث بھی بن رہا ہے۔
حال ہی میں بھارتی مصالحہ جات کے حوالے سے ایک ایسی خبر آئی ہے، جس نے انٹرنیٹ صارفین سمیت خود بھارتیوں کو بھی تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہانک کانگ فوڈ سیفٹی سینٹر کی جانب متعدد بھارتی مصالحہ جات اور ڈرائی فروٹس پر پابندی عائد کر دی ہے۔
بھارت کو کوائلٹی کے معیار کے حوالے سےعالمی طور پر رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے، جبکہ بھارتی مصالحہ جات کمپنیوں کو زہریلے کیمیکل ایتھائیلین آکسائیڈ کے استعمال پر وارننگ دی گئی تھی۔
تاہم بھارتی کمپنیوں کی جانب سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا گیا، جس پر اب اتھارٹی نے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہانک کانگ کے علاوہ مالدیپ اور سنگاپور کی جانب سے بھی مصالحہ جات پر پابندی عائد کی گئی ہے، دوسری جانب پچھلے 5 سال کے دوران یورپی یونین کی جانب سے بھی 500 سے زائد بھارتی مصالحہ جات پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔
جبکہ امریکہ کی جانب سے بھی گزشتہ سال 30 فیصد سے زائد بھارتی مصالحہ جات کو کیمیکل کی ملاوٹ کی بنا پر واپس کر دیے گئے تھے۔
Comments are closed on this story.