Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

احاطہ عدالت میں خاتون نے باپ اور بھائی کے قالتوں پر پستول تان لی، فوٹیج وائرل

خاتون پستول لوڈ رکھنے لگی کہ عدالت کے احاطے میں شور مچ گیا
شائع 13 مئ 2024 01:38pm

مردان کی سیشن کورٹ میں خاتون نے کی باپ اور بھائی کے قاتلوں پر حملے کی کوشش کی لیکن پولیس نے موقع پاکر خاتون سے پستول قابو کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق خاتون پستول لوڈ کررہی تھی کہ عدالت کے احاطے میں بھگدڑ مچ گئی۔ پولیس قاتلوں کو ہتھکڑیوں میں پیشی کےلیے لارہے تھے کہ اس دوران خاتون پستول لوڈ رکھنے لگی کہ عدالت کے احاطے میں شور مچ گیا۔

بعدازاں پولیس نے موقع پاکر خاتون سے پستول قابو کرلیا اور خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

court

Mardan

KPK Government