لینڈ سلائیڈنگ : شاہراہ کاغان دوسرے روز بھی بند، سیاح 24 گھنٹے سے محصور
شاہراہ کاغان پر گھنول کے مقام پر انتظامیہ بھاری پتھروں کو سڑک سے ہٹانے میں مصروف
شاہراہ کاغان گھنول کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دوسرے روز بھی بند ہے۔ جس کی وجہ سے سیاح چوبیس گھنٹے سے محصور ہیں۔
سڑک کلینئر نہ ہونے کی وجہ سے سیاحوں اور مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔
انتظامیہ بھاری پتھروں کو سڑک سے ہٹانے میں مصروف ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز شاہراہ کاغان علی الصبح لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ٹریفک کےلئے بند ہوگئی تھی۔
سڑک کی بندش سے وادی کاغان جانے اور واپس آنے والے مسافر اور سیاح 24 گھنٹے سے محصور ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھاری پتھروں کو بلاسٹنگ سے توڑا جائے گا۔
گلگت بلتستان
tourism
land sliding
مقبول ترین
Comments are closed on this story.