کئی سال سے بند جیل میں فوٹوگرافر کو جنات نظر آ گئے
عام طور پر سوشل میڈیا پر پراسرار مقامات سے متعلق تو بہت سی معلومات موجود ہیں تاہم ان دنوں خاتون فوٹوگرافر کی جانب سے لی گئی ایک تصویر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
جہاں مبینہ طور پر پراسرار مخلوق کو کیمرے کی آنکھ نے ریکارڈ کر لیا۔
ڈیلی اسٹار کے مطابق فوٹوگرافر تانیہ وُڈز کی جانب سے ایک تصویر فیس بُک گروپ میں شئیر کی گئی تھی، واضح رہے مطلبوہ فیس بُک گروپ پراسرار مقامات کے حوالے سے ہی جانا جاتا ہے۔
12 سال پہلے لی گئی یہ تصویر تانیہ کی جانب سے حال ہی میں اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دن کے اجالے میں پراسرار تاریخ جیل میں ایک سفید رنگ کا دھواں دکھائی دے رہا ہے۔
مبینہ طور پر غیر مرئی مخلوق کا تصویر میں دعویٰ کرنے والی فوٹوگرافر کا کہنا تھا کہ اس نے تصویر میں غیر معمولی چیز کو دیکھا ہے۔
جب وہ گھر پہنچی اور اسٹاف کو یہ تصویر دکھائی تو بغور جائزہ لینے پر انکشاف ہوا کہ اس تصویر میں غیر مرئی مخلوق موجود ہے۔
واضح رہے کینیڈا کے شہر کارن وال میں واقع بوڈ من جیل 1927 سے بند ہے جہاں رات کے وقت اندھیرے اور جنگلی جانوروں کا بھی راج ہوتا ہے۔
جبکہ مقامی لوگوں کے مطابق اس جیل میں ایسے کئی واقعات ہو چکے ہیں جو کہ اسے پراسرار بنا دیتے ہیں۔ جبکہ اب یہ جیل سیاحتی مقام کے ساتھ ساتھ پیرانارمل انویسٹی گیٹرز کو بھی اپنی جانب متوجہ کر رہا ہے۔
جبکہ ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق مقامی طور پر ماننا ہے کہ یہاں موجود بیشتر جنات یہاں قید ہونے والے قیدی ہیں، جن کی نامعلوم وجوہات کی بنا پر یہیں موت ہو گئی تھی۔
تانیہ کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کا احساس ہی نہیں تھا کہ جو تصویر میں نے لی ہے، اس میں جنات بھی آ گئے ہیں، میں اس وقت کارن ویل میں رہائش اختیار کیے ہوئے تھی، میں نے اس حوالے سے جیل انتظامیہ سے بھی رابطہ کیا گیا جس پر انتظامیہ کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ ایسا ہی کچھ دیگر فوٹوگرافرز کی جانب سے بھی دکھایا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.