Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت، تیلگو انڈسٹری کی معروف اداکارہ خوفناک کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں

کار ڈرائیور اور اہل خانہ شدید زخمی
شائع 13 مئ 2024 12:56pm

بھارتی ریاست تیلگو اور کنٹر انڈسٹری کی معروف اداکارہ پاویترا جے رام ایک خوفناک کار حادثے میں جاں بحق ہو گئیں۔

تفصیات کے مطابق تیلگو ٹیلی ویژن سے شہرت حاصل کرنے والی ادا کارہ پاویترا جے رام آںدھرا پردیش کے محبوب نگر کے قریب ایک خوفناک حادثے میں موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

حادثہ کرناٹک کے منڈیا ضلع سے ہانا کیرے میں واپسی کے دوران پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ اپنی کزن اور شوہر کے ہمراہ سفر کر رہی تھی کہ کار بے قابو ہوکر سڑک ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں پاویترا کی کزن اپیکشا، ڈرائیور سری کانت اور ادا کار چندر کانت شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

اداکارہ پاویترا کی موت کا سن کر کنٹر اور تیلگو فلم انڈسٹری مین سوگ کا سماں چھا گیا ہے۔

شوبزسے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات نے ادا کارہ کی بے وقت موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

india

Celebrities

entertainment

lifestyle

show bizz