Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کے پی میں دوسرے صوبے کی گاڑی داخل ہوگی تو ٹیکس دینا پڑیگا

صوبائی حکومت کا دوسرے صوبوں کے نمبر پلیٹ والی گاڑیوں پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ
شائع 13 مئ 2024 12:35pm

خیبر پختونخوا میں کسی اور صوبے کی گاڑی داخل ہوگی تو ٹیکس دینا پڑیگا۔صوبائی حکومت نے دوسرے صوبوں کے نمبر پلیٹ والی گاڑیوں پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

اس حوالے سے روڈ یوزر چارج بل تیار کرکے جلد صوبائی اسمبلی سے منظور کیا جائے گا۔ حکومت نے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے اسمارٹ کارڈز بھی متعاراف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی فیس 574 روپے مقرر کی گئی ہے۔

شہریوں نے جہاں اسمارٹ کارڈ کے فیصلے کو اچھا قرار دیا تو وہیں روڈ ڈویلپمنٹ ٹیکس پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ملک ہے تو پھر دو الگ الگ ٹیکس کیوں عائد کیے جارہے ہیں۔

روڈ ڈویلپمنٹ ٹیکس کتنا ہوگا، روڈ یوزر چارج بل پاس ہونے کے بعد سامنے آئے گا۔

خیبر پختونخوا

economic crisis

tax