Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں لٹیرا عوام کے ہتھے چڑھ گیا، شہریوں نے درگت بنا ڈالی

دو ملزمان نےمزدوروں سے موبائل فون چھینا تھا، ملزمان پولیس کے حوالے
شائع 13 مئ 2024 12:15pm

کراچی کےعلاقے باغ کورنگی میں شہریوں نے ڈکیت کورنگے ہاتھوں پکڑکرتشدد کا بنا ڈالا، تشدد کے بعد مشتعل افراد نےڈاکو کو پولیس کے حوالے کردیا۔

ذرائع کے مطابق دو ملزمان نےمزدوروں سے موبائل فون چھینا تھا، مزدور نے مزاحمت کی اور ایک ڈاکو کو پکڑ لیا، جبکہ اسلا دوسرا ساتھی فرارہوگیا۔

شورسن کرعلاقہ مکین بھی گھروں سے نکل آئے جس کے بعد شہریوں نے ڈاکو کو مار مار کر لہو لہان کردیا۔ اطلاع ملنے پر عوامی کالونی تھانے کی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

karachi

Street Crimes

Karachi Street Crimes