Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور : نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی

خاتون کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، پولیس
شائع 13 مئ 2024 12:12pm
آرٹ ورک ۔۔ آج نیوز
آرٹ ورک ۔۔ آج نیوز

لاہور میں نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمے کی تفصیلات بتاتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ افسوسناک واقعہ ستوکتلہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں 5 ملزمان نے خاتون کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ جھنگ کی رہائشی خاتون کو ملزم عمر نے نوکری کا جھانسہ دیکر لاہور بلوایا تھا۔ جس کے بعد ملزم ، متاثرہ خاتون کو ستوکتلہ کے علاقے میں ایک فلیٹ میں لے گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عمر فاروق کے 4 ساتھی فلیٹ میں پہلے سے موجود تھے، نشے کی حالت میں خاتون پر تشدد کے بعد اسے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

lahore police

Rape Case

girl sexual abuse