Aaj News

ہفتہ, جولائ 06, 2024  
29 Dhul-Hijjah 1445  

ڈبلن میں ’افغان‘ تماشائی کی شاہین آفریدی سے بدتمیزی، ویڈیو وائرل

سیکیورٹی نے تماشائی کو گراؤنڈ سے بے دخل کردیا
شائع 13 مئ 2024 11:57am

ڈبلن میں پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین میچ کے دوران قومی کرکٹر شاہین آفرین کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بالو شاہین آفریدی نے تماشائی کی جانب سے بدتمیزی کو نظر انداز کیا۔

بعدازاں سیکیورٹی نے تماشائی کو گراؤنڈ سے بے دخل کردیا۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔