سخت معاشی پالیسیاں: آئی ایم ایف مشن وزیراعظم اور اہم سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کرے گا
آئی ایم ایف مشن کا سیاسی جماعتوں کےاہم رہنماؤں سے بھی ملاقات کا امکان، ذرائع
آئی ایم ایف کا مشن، نئے اور بڑے قرض پروگرام پر مذاکرات کے لئے پاکستان میں موجود ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے کے مشن کی وزیراعظم شہباز شریف سے آئندہ ہفتے کے دوران ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی پالیسی سطح مذاکرات کے اختتام پر وزیراعظم سے ملاقات ہوگی، اضافی فنڈنگ کیلئے شہباز شریف خود عالمی ادارے کے مشن سے بات کریں گے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم اور آئی ایم ایف کے درمیان سخت معاشی پالیسیاں جاری رکھنے پر بات ہوگی، آئی ایم ایف مشن، وزیراعظم سے نئے قرض اہداف کی یقین دہانی پر بات کرے گا۔
آئی ایم ایف مشن کا سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماؤں سے بھی ملاقات کا امکان ہے، مشن کی سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے ملاقاتیں متوقع ہے۔
PM Shehbaz Sharif
IMF Tax
IMF Mission
مقبول ترین
Comments are closed on this story.