Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا سے متعلق انکشاف، شادی خطرے میں پڑنے کا خدشہ

سابق بوائے فرینڈ سے متعلق انکشاف پر اداکارہ پر میڈیا کی نظریں
شائع 13 مئ 2024 11:54am
تصویر بذریعہ: آئی پی ایل/ پریتی زنٹا آئی پی ایل میچ کے دوران
تصویر بذریعہ: آئی پی ایل/ پریتی زنٹا آئی پی ایل میچ کے دوران

فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی پریتی زنٹا جہاں اپنی اداکاری کے باعث سب کے دل موہ لیتی ہیں وہیں اداکارہ سے متعلق اب ایک خاتون اداکارہ نے دعویٰ کیا ہے، جس پر پریتی زنٹا کا گھر ٹوٹنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سیف علی خان کی فلم دل چاہتا ہے میں ان کی گرل فرینڈ کا کردار ادا کرنے والی سشترا پلائی کی جانب سے ایک ایسا دعویٰ کیا گیا ہے جو کہ سب کو حیران کر رہا ہے۔

سشترا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کے شوہر لارس جیلدسن اداکارہ پریتی زنٹا کو ڈیٹ کر چکے ہیں، جبکہ ساتھ ہی سشترا کی جانب سے بریک اپ سے متعلق بھی واضح کر دیا۔

سشترا کا کہنا تھا کہ اداکارہ اور میرے شوہر کا بریک اپ میری وجہ سے نہیں ہوا تھا، جبکہ ساتھ ہی سشترا نے اس وقت کو بھی یاد کیا جب انہیں بوائے فرینڈ سنیچر قرار دیا گیا تھا۔

تاہم اس حوالے سے سشترا نے وضاحت بھی کر دی کہ اس لقب کا تعلق پریتی زنٹا سے نہیں ہے بلکہ یہ ایک الگ اسٹوری ہے، پریتی زنٹا اور میں کبھی دوست نہیں رہے، جبکہ میرے لارس سے ملنے سے قبل ہی دونوں کا بریک اپ ہو گیا تھا۔

دوسری جانب ماضی کے اس قصے پر بھارتی میڈیا بھی خوب توجہ دے رہا ہے، اگرچہ اب پریتی زنٹا اپنی زندگی میں خوش دکھائی دے رہی ہیں، تاہم اب ایک بار پھر میڈیا کی توجہ خوب سمیٹ رہی ہیں۔

جبکہ کچھ بالی وُڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے سے پریتی زنٹا اور ان کے امریکی شوہر جینی گڈینف کے درمیان دوریاں بھی پیدا ہو سکتی ہیں۔

پریتی زنٹا کے سابق بوائے فرینڈ لارس اور سشترا کی شادی 2005 میں انجام پائی تھی جبکہ ان کی ایک بیٹی انیکا بھی ہے۔

دوسری جانب پریتی زنٹا اور جینی کی شادی 2016 میں ہوا تھی، جبکہ دونوں کی جڑواں بییٹیاں جیا اور جئے بھی ہیں جو کہ سروگریسی سے پیدا ہوئے۔

Bollywood actress

Marriage

pretty zinta

BOLLYWOOD NEWS

date

ex girlfriend

ex boyfriend