Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کے دو بڑے مسئلے حل کر دیں گے، سی ایس ایس کرنیوالے میاں بیوی کا اعلان

سی ایس ایس امتحان میں کامیابی پراس جوڑی نے پورے ملک میں شہرت پائی ہے
اپ ڈیٹ 13 مئ 2024 03:06pm
The couple who passed CSS surprised everyone - Aaj News

ڈاکٹرہاجرہ اورڈاکٹرحذیفہ بابوبن گئے۔ جی ہاں شادی کے بندھن میں بندھے ایبٹ آباد کے جوڑے نے سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کی، دونوں میاں بیوی نے پولیس سروس آف پاکستان اوران لینڈ ریونیو سروس میں بطوراے ایس پی اوراسسٹنٹ کمشنرشمولیت بھی اختیارکرلی۔

سی ایس ایس امتحان میں کامیابی پراس جوڑی نے پورے ملک میں شہرت پائی ہے، ڈاکٹرہاجرہ نیازکامیابی کا تمام ترسہرا والدین اورشوہرکے ساتھ ساتھ ایم اے پاس دادی کو بھی دے رہی ہیں۔

ڈاکٹرہاجرہ کا ماننا ہے کہ حزیفہ ملک میں جرائم کے خاتمہ ممکن بنائے گے تووہ خود ملکی ترقی کیلئے ٹیکس نیٹ بڑھانے میں کرداراداکرینگی۔

نوجوانوں کیلئے دونوں کی کامیابی قابل رشک ہی نہیں بلکہ رہنمائی کا ذریعہ بھی بن گیا ہے جن کا کہنا ہے خواتین ناممکن کو ممکن تب ہی بنا سکتی جب گھرسے حوصلہ افزائی ملے۔

مطالعہ کی عادت ، محنت اورپختہ یقین ڈاکٹرہاجرہ اورڈاکٹرحذیفہ کامیابی کا رازبھی بتا دیا۔

پاکستان

CSS

css 2023