Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھریلو ٹوٹکے، آپ کو اپنے باورچی خانے میں کافی کیوں رکھنی چاہئے

کافی کے پینے کے علاوہ کئی اور استعمال ہیں، جو آپ باورچی خانے میں پیش کرسکتی ہیں
شائع 13 مئ 2024 10:06am

تازہ کافی، آپ کی صبح کو ایندھن دینے سے کہیں زیادہ فوائد رکھتی ہے۔ اس کے کئی اور استعمال ہیں، جو آپ باورچی خانے میں پیش کرسکتی ہیں۔ 

قدرتی ایئر فریشنر سے لے کر باورچی خانے کی صفائی تک ، کافی کا ایک بیگ آپ کے باورچی خانے میں بہت سے فوائد کے ساتھ آتا ہے۔

اس کی ایک مثال ناگوار بدبو کے قدرتی نیوٹرلائزر کے طور پر ہے۔

کافی کو اپنے کاؤنٹر ٹاپ پر ایک پیالے میں رکھنا ،خواہ وہ استعمال شدہ ہو یا تازہ، منٹوں میں بدبو کو دور کرسکتا ہے اور آپ کے باورچی خانے کو کافی کی خوشگوار خوشبو ملے گی۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ کیفین میں نائٹروجن ہوتا ہے ، جو ایک ایسا جزو ہے، جس میں بدبو جذب کرنے کی خصوصیات ہوتی ہیں۔ اس لیے یہ آپ کے باورچی خانے میں پھیلی بدبووں کو دور کر سکتا ہے۔

اور صرف آپ کے باورچی خانے میں ہی نہیں ہے ، بلکہ اپنے فریج کے اندر ایک کھلے کنٹینر میں پسی ہوئی کافی کے کچھ اسکوپ رکھنے سے بھی فریج میں موجود بدبو دورہو جائےگی۔

آپ اپنے صبح کے کپ سے بچ جانے والی کافی، باریک جالی بیگ کا استعمال کرتے ہوئے ڈی آئی وائی کافی کے پیکٹ بھی بنا سکتی ہیں اور انہیں مختلف جگہوں پر رکھ سکتی ہیں۔ باورچی خانے کی الماریوں اور درازوں ، نیز گھر کے دیگر حصوں تک کہیں بھی آپ رکھنا چاہتی ہیں۔

کافی ایئر فریشنر دیگر بدبودار مقامات پر بھی اچھی طرح سے کام کرتا ہے۔ مثال کے طور پر ، آپ قدرتی بدبو ایلیمینیٹر کے طور پر باتھ روم میں پسی ہوئی کافی کے کچھ اسکوپ رکھ سکتی ہیں۔ نائٹروجن کے علاوہ، کافی میں دیگر خصوصیات ہیں، جو اسے ایک مفید گھریلو غذا بناتی ہیں۔

آپ کو یہ جان کر حیرت ہوسکتی ہے کہ کافی ایک بہترین صفائی ایجنٹ بھی ہے۔ ان کی سخت ساخت اور تیزابی مواد کی بدولت ، آپ گندے برتنوں اورپتیلیوں کو صاف کرنے کے لئے کافی کا استعمال کرسکتی ہیں۔ 

اپنے باورچی خانے کو پانی، ڈش صابن اور کافی کے چند چمچوں کے ساتھ صاف کریں، اور آپ دیکھیں گی کہ چکنائی اور چپکے ذرات کتنے کم وقت میں دور ہو جائیں گے۔

استعمال شدہ گراؤنڈ کافی آپ کے اوون اور باربی کیو گرل کے گریٹس کو صاف کرتے وقت بھی کام آئے گی۔

آپ کو اپنے گریٹس کو صاف کرنے کرنے کے لئے سخت کیمیکلز کی ضرورت نہیں ہے، بس انہیں ایک گھنٹے کے لئے گرم پانی اور کافی کے محلول میں ڈبو دیں اور پھر انہیں اسفنج سے صاف کریں۔  

اور اگر آپ اپنے باورچی خانے میں کیڑوں کے بارے میں فکر مند ہیں تو، اچھی خبر یہ ہے کہ بہت سے کیڑے مکوڑے ایسے ہیں، جو کافی کی بو سے نفرت کرتے ہیں، بشمول مچھر ، چیونٹیاں اور پسو۔ لہٰذا اچھی بو والی کافی کا پیالہ انہیں بھی دور رکھنے میں مدد دے گا۔

Women

lifestyle

COFFEE

kitchen hacks

food hacks