Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت 6.32 ڈالرز فی بیرل کم ہوئی ہے
اپ ڈیٹ 13 مئ 2024 12:08pm

عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کے کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔

اطلاعات کے مطابق امکان ہے کہ 16 مئی سے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں12 روپے 84 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 سے30 روپے فی لیٹر کمی ہوسکتی ہے۔

مزیدپڑھیں: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی ایک بڑی وجہ مشرق وسطیٰ میں جزوی استحکام ہے کیونکہ ایران اسرائیل میزائل حملے ختم ہونے اور بحیرہ احمر میں کشیدگی کم ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت 6.32 ڈالرز فی بیرل کم ہوئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت اب 4.97 ڈالرز فی بیرل ہے۔

واضح رہے کہ اپریل کے اختتام پرآئندہ 15 روز کے لیے وزارت خزانہ کے نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔