Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

اہم سنگ میل عبور کرنے پر بابر اور شاہین کیلئے شرٹ کا تحفہ

محسن نقوی نے ٹی شرٹ دیتے ہوئے بابر اعظم اور شاہین آفریدی کو مبارکباد پیش کی
شائع 13 مئ 2024 09:28am
فوٹو۔۔۔ پی سی بی
فوٹو۔۔۔ پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کرکٹ کی دنیا میں اہم سنگ میل عبور کرنے پر کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو شرٹ کا تحفہ پیش کیا۔

محسن نقوی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ 45 ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے والے کپتان کا اعزاز حاصل کرنے پر بابر اعظم کو شرٹ کا تحفہ پیش کیا۔

چیئرمین پی سی بی نے انٹر نیشنل کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے پر شاہین آفریدی کو بھی خصوصی شرٹ کا تحفہ پیش دیا۔

محسن نقوی نے ٹی شرٹ دیتے ہوئے بابر اعظم اور شاہین آفریدی کو مبارکباد پیش کی۔

پی سی بی کے چیئرمین نے آئرلینڈ کے خلاف جیت کے بعد ڈریسنگ روم میں پلیئرز کو بھی گلے لگا کر مبارکباد پیش کی۔

babar azam

Shaheen Shah Afridi

INTERNATIONAL CRICKET

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)