Aaj News

جمعرات, جولائ 04, 2024  
27 Dhul-Hijjah 1445  

ہاتھوں پر بڑھتی عمر کی علامات کو کم کرنے کی مفید تجاویز

ہاتھوں کی دیکھ بھال کو نظر انداز کر نا ان پر دھبوں، خشکی اور جھریوں کو دعوت دیتا ہے
شائع 13 مئ 2024 09:01am

عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ آپ کے ہاتھوں پر عمر کے دھبے، خشکی، جھریاں اور رگوں کا ابھرنا جیسے مسائل پیدا ہونا عام بات ہے۔

تاہم ، طرز زندگی کے انتخاب، جیسے تمباکو نوشی نہ کرنا، کولیجن کے نقصان کو روک سکتا ہے ، اور مناسب نیند اور ورزش، رگوں کے پھیلاؤ کو کم کرسکتی ہیں۔

اس کے علاوہ ماہرین صحت ہاتھوں کی عمر بڑھنے کے عمل کو سست کرنے اور انہیں خشک نظر آنے سے روکنے کے لئے چند مفید مشورہ دیتے ہیں۔

ان کے مطابق

اپنے ہاتھوں کو زیادہ نہ دھوئیں

اگر انتہائی ضروری ہو تو صرف اینٹی بیکٹیریل ہینڈ واش کا استعمال کریں۔

ہاتھ دھونے کے فورا بعد انہیں موئسچرائز کریں۔

اپنے ناخنوں کو ہلکا گیلا کرنا مت بھولیں، بصورت دیگر ، وہ سخت ہوجائیں گے اور اس کے گرد کی لکیریں بڑھیں گی۔

کپڑے دھوتے وقت یا برتن دھوتے وقت دستانے استعمال کریں۔

ہاتھوں کو خشک ہونے سے بچانے کے لئےمعیاری صابن اور موئسچرائزر مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔

ماہرین جہاں تک ممکن ہو پانی سے متعلق سرگرمیوں سے گریز کرنے کا بھی مشورہ دیتے ہیں ، بشمول تیراکی اور برتن دھونا۔

یہ یاد رہے کہ خوبصورتی کے معمول کی بنیادی باتیں ہر عمر کے لئے یکساں ضروری اور کارآؐمد ہیں۔ اس میں مؤثر کلینزر ، موئسچرائزر اور ایس پی ایف شامل ہونا چاہئے۔

اس سلسلے میں ایک اچھاموئسچرائزر تلاش کریں ، جو صحیح قسم کی ہائیڈریشن فراہم کرتا ہے۔ یہ آپ کی جلد کی باریک لائنوں اور ساخت کی ظاہری شکل کو نرم کر سکتا ہے، جو کہ اکثرپانی کی کمی کی وجہ سے خراب ہو جاتے ہیں۔

صحت

lifestyle

HANDS