Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انگلش فاسٹ بولر نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا، اہم اعزاز بھی ان کے نام

انگلینڈ کے اسٹار فاسٹ بولر اس سیزن کے اختتام پر ریٹائر ہوجائیں گے
شائع 12 مئ 2024 11:33pm

انگلینڈ کے مایہ ناز فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

انگلش ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن اس سیزن کے اختتام پر ریٹائر ہوجائیں گے ، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 700 وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے جبکہ واحد فاسٹ بولر ہیں۔

برطانوی اخبار گارجین کے مطابق انگلینڈکی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم حال ہی میں انگلینڈ آئے تھے جس میں اُنہوں نے جیمز اینڈرسن سے کہا کہ انگلش ٹیم کی نظریں اب مستقبل پر ہیں اور اس سیزن میں وہ اپنی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں جس کے بعد جیمز اینڈرسن نے اعلان کیا ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔

انگلینڈ کے 2 اہم ترین بولرز کو دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر کردیا گیا

انگلینڈ کا ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ 10 جولائی کو لارڈز میں شیڈولڈ ہے، یہ اینڈرسن کے کیریئر کا آخری میچ ہوگا۔

2003 میں زمبابوے کے خلاف لارڈز کے میدان میں ہی ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن 700 وکٹیں لینے والے واحد فاسٹ بولر ہیں، انہوں نے اس سنگ میل تک پہنچنے کے لیے 187 ٹیسٹ میچز کا سہارا لیا۔

اس کے علاوہ جیمز اینڈرسن نے انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 194 ون ڈے میچز میں 269 وکٹیں حاصل کیں جبکہ فاسٹ بولر نے 19 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے اور 18 وکٹیں لیں۔

نیوزی لینڈ: فاسٹ بالر نے دلبرداشتہ ہو کر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

خیال رہے کہ اینڈرسن بھارت کے سچن ٹنڈولکر (200 میچز) کے بعد کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنے والے کھلاڑی بھی ہیں۔

london

England

Fast Bowler

Retirement

INTERNATIONAL CRICKET

James Anderson