Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سردار عبدالقیوم نیازی کا وزیراعظم آزاد کشمیر سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ

دقسمتی سے آزاد کشمیر میں رجیم چینج کے اثرات ایک سال بعد نظر آرہے ہیں، سابق وزیراعظم
شائع 12 مئ 2024 09:37pm

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر عبدالقیوم نیازی نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے فوری مستعفی ہونے اور دوبارہ الیکشن کا مطالبہ کردیا۔

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کشمیر کی صورتحال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر تحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے،،وہاں اگر انارکی ہوتی ہے تو قوم کو آگاہ کرنا ضروری ہے، بدقسمتی سے آزاد کشمیر میں رجیم چینج کے اثرات ایک سال بعد نظر آرہے ہیں۔

عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ 9 ماہ پہلے بجلی کے حوالے سے تحریک چلی، آزاد کشمیر میں ہماری حکومت لوگوں کو ریلیف دیتی تھی، ہم نے کشمیر میں بلدیاتی الیکشن کرائے، حکومت آزاد کشمیر نے اس تحریک کو سنجیدہ نہیں لیا، عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات جائز ہیں۔

’احتجاج جاری رہے گا‘، عوامی ایکشن کمیٹی نے آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کی تردید کردی

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر ایک کٹ پتلی وزیراعظم ہے، کشمیر میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی موت کی تفتیش ہونی چاہیئے۔

آزاد کشمیر میں ہڑتال کے دوسرے روز تصادم، پولیس اہلکار جاں بحق، راستوں کی بندش سے خوراک کی قلت

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ ایک افواہ پھیلائی گئی کہ ایف سی تعینات ہو گئی ہے اس سے اشتعال بڑھا ہے، کبھی کہا جاتا ہے کہ صدر زرداری نے ایف سی واپس بلا لی ہے، کشمیری حکومت نے لوگوں کے ساتھ معاہدہ کر کے توڑا، کشمیر میں انٹرنیٹ سروس بند ہے،

عبدالقیوم نیازی نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کو فی الفور مستعفی ہونا چاہیئے، فاروڈ بلاک بنا کر اچانک یہ حکومت بنائی گئی تھی، آزاد کشمیر میں نئے انتخابات ہونا چاہئیں۔

azad kashmir

pti

PM Azad Kashmir

Abdul Qayyum Niazi

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

sardar abdul qayyum niazi