Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

افغانستان کی طالبان حکومت کو بڑا جھٹکا، اہم ترین گروپ نے علیحدگی اختیار کرلی

ہم مزید غلام نہیں رہ سکتے، طالبان کمانڈر کا بیان
شائع 12 مئ 2024 08:17pm

افغانستان میں طالبان کے درمیان بڑھتی ہوئی نسلی کشیدگی کے درمیان ایک بہت بڑی پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے، طالبان کے ایک ممتاز تاجک رکن عبدالحمید خراسانی نے طالبان حکومت کے لیے اپنے گروپ کی خدمات ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

عبدالحمید خراسانی کا منحرف ہونا طالبان کی حکومت کے لیے ایک دھچکا ہے، جو اقتدار سنبھالنے کے بعد سے مسلسل اندرونی اختلافات اور بیرونی دباؤ کا شکار ہے۔

عبدالحمید خراسانی نے اپنے گروپ سمیت طالبان کی صفوں میں موجود وسیع نسلی امتیاز کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے ہتھیار سرینڈر کر دیے ہیں۔

حماس کی قید میں ایک اور اسرائیلی یرغمالی ہلاک

افغان خبر رساں ایجنسی ”آماج نیوز“ کے مطابق عبدالحمید خراسانی نے طالبان سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ ’ہم مزید غلام نہیں رہ سکتے‘۔

طالبان کی بدری یونٹ کے سابق کمانڈر عبدالحمید خراسانی نے اپنے ہتھیاروں کو سرنڈر کرتے وقت، آماج نیوز کو ایک پیغام میں لکھا، ’ہمیں پشتون عوام چور اور ٹھگ سمجھتے ہیں۔‘

گزشتہ روز بھی اس گروپ نے ایک ویڈیو پیغام میں غیرپختون طالبان کے ساتھ مسلسل نسلی امتیاز برتے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو تنبیہ جاری کی تھی۔

خیال رہے کہ افغان ذارائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ پشتونوں اور تاجکوں کے درمیان نسلی کشمکش میں شدت آتی جا رہی ہے۔

افغانستان میں سیلاب سے 300 سے زائد افراد جاں بحق

عبدالحمید خراسانی کا فیصلہ افغانستان کی متنوع آبادی میں موجود گہری شکایات کی نشاندہی کرتا ہے۔

تاجک طالبان کے یہ رکن نسلی امتیاز کے حوالے سے اپنے تحفظات کے بارے میں آواز اٹھا رہے ہیں، یہ ایک ایسا جذبہ ہے جو ملک بھر میں بہت سے تاجکوں اور دیگر گروہوں میں گونج رہا ہے۔

مصر نے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دے دی

افغانستان کے نازک استحکام پر اس گروپ کے انخلا کے مضمرات دیکھنا ابھی باقی ہیں، کیونکہ ملک سیاسی، نسلی اور سیکورٹی چیلنجوں کے پیچیدہ جال سے گزر رہا ہے، خاص طور پر جب داعش خراسان مقامی افغانوں جن میں بیشتر غیرپختون لوگ شامل ہیں، انہیں بھرتی کر کے افغانستان میں زمین حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اور طالبان کی پشتون اکثریتی حکومت کے خلاف بغاوت شروع کیے ہوئے ہے۔

Abdul Hamid Khorasani

Tajik Taliban

Tajik Taliban Commander