Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

غزہ میں جنگ بندی ’کل ہی‘ ممکن، امریکی صدر نے طریقہ بتا دیا

جو بائیڈن نے اسرائیل کی جانب سے حماس کیلئے ایک شرط بھی رکھ دی
شائع 12 مئ 2024 05:47pm

امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ میں ’کل ہی‘ جنگ بندی کرانے کا مشروط طریقہ حماس کے سامنے رکھ دیا ہے۔

سیئٹل کے باہر مائیکروسافٹ کے ایک سابق ایگزیکٹو کے گھر فنڈ جمع کرنے کے لیے منعقد کی گئی ایک حالیہ تقریب میں بائیڈن نے کہا کہ ’اگر حماس اسیر یرغمالیوں کو رہا کر دے تو اسرائیل اور حماس کے درمیان“کل“ ہی جنگ بندی ممکن ہے۔‘

اسرائیلی مندوب نے اقوام متحدہ چارٹر کے سب کے سامنے چیتھڑے کر ڈالے، ویڈیو وائرل

بائیڈن نے اپنے بیان میں بتایا کہ ’اسرائیل نے کہا یہ حماس پر منحصر ہے۔ اگر وہ یہ کرنا چاہیں تو ہم اسے کل ختم کر سکتے ہیں۔ اور جنگ بندی کل سے شروع ہو جائے گی۔‘

امریکی صدر نے بدھ کو اسرائیل کو خبردار کیا تھا کہ اگر اس کی افواج نے جنوبی غزہ کے شہر رفح پر حملہ کیا تو وہ توپ خانے کے گولے اور دیگر ہتھیاروں کی فراہمی بند کر دیں گے۔

غزہ کو راکھ کا ڈھیر بنانے میں بھارتی گولا بارود کا کردار بے نقاب

انہوں نے اس حقیقت پر افسوس کا اظہار کیا کہ امریکی بم گرانے سے عام شہری مارے گئے تھے۔

بائیڈن نے سی این این کو ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ ’اگر وہ (اسرائیلی) رفح کا رخ کرتے ہیں تو میں وہ ہتھیار فراہم نہیں کروں گا جو شہروں میں استعمال کیے گئے ہیں۔‘

علاوہ ازیں حماس اور اسرائیل اب تک بالواسطہ مذاکرات کے متعدد دوروں کے باوجود جنگ بندی معاہدہ طے کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

Joe Biden

Gaza Ceasefire

Israel Hamas Talk

Hamas Deal

Israeli Operation in Rafah